بھارتی ٹیم میں 125 کروڑ روپے کی انعامی رقم کیسے تقسیم ہوگی، تفصیلات سامنے آگئیں
- 09, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی فاتح بھارتی ٹیم کے لیے انعامی رقم کی تقسیم کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سربراہ جئے شاہ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے والی بھارتی ٹیم کے لیے 125 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔حالیہ T20 ورلڈ کپ کے لیے، بھارت سے 42 افراد نے امریکہ اور ویسٹ انڈیز کا سفر کیا، جن میں ٹیم کے 15 کھلاڑی، معاون عملہ اور ریزرو شامل تھے۔
ایک بھی میچ نہ کھیلنے والوں سمیت 15 بھارتی کھلاڑیوں کو 5 کروڑ روپے، ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی 5 کروڑ روپے ملیں گے، ڈریوڈ کے کوچنگ اسٹاف بشمول بیٹنگ کوچ وکرم راٹھور، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور بولنگ کوچ پارس مہمبرے شامل ہیں۔ شامل ہر ایک کو 2.5 کروڑ روپے ملیں گے۔
معاون عملے میں، یعنی تین فزیو تھراپسٹ، تین تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ، دو مالش کرنے والے اور ایک 'سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ' کوچ کو 2.2 کروڑ روپے ملیں گے، جب کہ سلیکشن کمیٹی کے ممبران بشمول ان کے چیئرمین اجیت آگاکر کو ایک کروڑ روپے ملیں گے۔
بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ میں چار ریزرو کھلاڑیوں کو بھی نامزد کیا ہے، جن میں رانکو سنگھ، شبمن گل، اویش خان اور خلیل احمد شامل ہیں۔
تبصرے