پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی کی تشخیص کرنے والے سیٹلائٹ کے ذریعے لی گئی تصاویر جاری کر دی گئی

ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اور ٹیکنالوجی

 نیوز ٹوڈے:  پاکستان کے پہلے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اور ٹیکنالوجی کی تشخیص کرنے والے سیٹلائٹ نے مدار میں 6 سال مکمل کر لیے۔ٹیکنالوجی کی تشخیص کرنے والے سیٹلائٹ پاک ٹی ای ایس ون کے ذریعے لی گئی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔ترجمان سپارکو نے بتایا کہ دبئی، سعودی عرب اور پاکستان کے مختلف مقامات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان سپارکو نے کہا کہ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا قومی ترقی اور سائنسی تحقیق میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سپارکو اپنے تمام شراکت داروں، سائنسدانوں اور انجینئرز کا مشکور ہے جنہوں نے اس مشن کو کامیاب بنایا۔

 

 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+