گوتم گمبھیر ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ لیں گے؟

ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر

 نیوز ٹوڈے:   ہندوستانی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کل سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر کو ہندوستانی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔T20 ورلڈ کپ جیتنے کے ساتھ ہی راہول ڈریوڈ کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور کوچ سفر ختم ہوگیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

تاہم، منگل کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے گوتم گمبھیر کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کا اعلان کیا۔جے شاہ نے کہا کہ میں گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خوش آمدید کہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ گوتم گمبھیر ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک مثالی شخص ہیں۔

گمبھیر کو ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کا کتنا معاوضہ ملے گا؟
سب جانتے ہیں کہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے، اسی لیے وہ اپنے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو بھاری تنخواہیں دیتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو بی سی سی آئی سے سالانہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے کا معاوضہ ملے گا۔بی سی سی آئی نے کوچ کی تلاش کے اشتہار میں واضح کیا تھا کہ نئے کوچ کا معاوضہ ان کے تجربے کی بنیاد پر ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گمبھیر جنہوں نے حال ہی میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنی سرپرستی میں آئی پی ایل چیمپئن شپ تک پہنچایا، بھارتی کرکٹ بورڈ سے 10-12 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ وصول کر سکتے ہیں۔تاہم اس سلسلے میں بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی واضح رقم نہیں دی گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+