سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر

گوتم گمبھیر

نیوز ٹوڈے :    سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری انڈین کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ جے شاہ نے کہا کہ وہ گوتم گمبھیر کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ گوتم گمبھیر ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک مثالی شخص ہیں۔

سکریٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ گوتم گمبھیر کو کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے اور ٹیم انڈیا کے حوالے سے ان کا نظریہ بالکل واضح ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کو ان کے نئے سفر میں مکمل سپورٹ کرے گا۔ واضح رہے کہ گوتم گمبھیر اس وقت آئی پی ایل چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+