چکن کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
- 10, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 483 روپے مقرر کر دی گئی، گزشتہ 3 روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت 99 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا۔ زندہ برائلر ہول سیل میں 321 روپے فی کلو اور پرچون میں 333 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، دوسری جانب فارمی انڈے۔ فی درجن قیمت 250 روپے پر مستحکم ہے۔
تبصرے