ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 3 فیصد کمی کا اعلان
- 11, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں 13 لاکھ 2 ہزار 79 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔مالی سال 2023 میں ملک میں 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے