ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دونوں سیمی فائنلز آج ہوں گے

عالمی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل

نیوز ٹوڈے :   لیجنڈ کرکٹ کی عالمی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کا بھارت سے ہوگا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیمی فائنل آج نارتھمپٹن ​​شائر کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم کے مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا، کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر بھارت اور پاکستان فائنل میں پہنچ گئے تو شائقین کو خوب تفریح ​​ملے گی۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر نے کہا کہ تمام ٹیموں نے مومینٹم پکڑ لیا ہے، سیمی فائنل میں زبردست مقابلہ ہوگا، دو میچوں میں آرام کیا ہے تاہم سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ ہیں۔عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے بعد اس لیگ کے میچز آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ایشیا میں ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+