صاحبزادہ فرحان دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان شاہینز کے کپتان مقرر

صاحبزادہ فرحان

نیوز ٹوڈے :    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صاحبزادہ فرحان کو پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کر دیا، وہ آسٹریلیا میں ریڈ بال سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچوں میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچ کھیلے گی۔

دوسری جانب سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حنین شاہ انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں، ان کی جگہ قاسم اکرم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم ہفتے کی صبح 3 بجے دبئی کے راستے آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+