اینڈرسن کی ریٹائرمنٹ پر بابر اور شاہین کو خراج تحسین

اینڈرسن کی ریٹائرمنٹ

نیوز ٹوڈے :  پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی ریٹائرمنٹ پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنی سوئنگ بولنگ سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

جیمز اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں 4 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 188 ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 704 وکٹیں حاصل کیں، وہ 700 سے زائد وکٹیں لینے والے تیسرے اور واحد فاسٹ بولر ہیں۔

جیمز اینڈرسن کی ریٹائرمنٹ کے بعد دنیائے کرکٹ سے وابستہ موجودہ اور سابق کھلاڑی انگلش فاسٹ باؤلر کو زبردست خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ بابر اعظم اور شاہین آفریدی نے بھی انگلش بولر کو خراج تحسین پیش کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ 'جمی آپ کی سوئنگ کا سامنا کرنا اعزاز کی بات تھی، خوبصورت کھیل سے ایک عظیم کھلاڑی کی کمی محسوس ہوگی، آپ کی عظیم خدمات کو یاد رکھا جائے گا، بطور عظیم کھلاڑی آپ کا احترام ہمیشہ قائم رہے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+