ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار آغاز

اسکواش چیمپئن شپ

نیوز ٹوڈے :   چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے اپنے پہلے میچ جیتے ہیں۔ دفاعی چیمپئن حمزہ خان، عبداللہ نواز اور حذیفہ ابراہیم راؤنڈ آف 64 میں پہنچ گئے۔سیکنڈ سیڈ حمزہ خان نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے رابرٹ ڈیلن کو شکست دی۔حذیفہ ابراہیم نے پہلے میچ میں گیانا کے موہریان بخش کو باآسانی شکست دی۔ راؤنڈ آف 128 کے میچ میں حذیفہ کی جیت کا سکور 1-11، 1-11 اور 5-11 رہا۔

اس کے علاوہ عبداللہ نواز نے اپنے پہلے میچ میں خاران کے رین مکینو کو 0-3 سے شکست دی۔ عبداللہ کی جیت کا سکور 6-11، 8-11 اور 10-12 تھا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے محمد عماد کو پہلے میچ میں بھارت کی شوریہ باوا نے شکست دی تھی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے عماد کو 10-12، 3-11 اور 9-11 سے شکست دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+