ملک میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی

گندم کی درآمد اور برآمد

نیوز ٹوڈے :   ملک میں گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی۔وزارت تجارت نے گندم کی درآمد اور برآمد پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق امپورٹ پالیسی آرڈر اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں ترامیم کی گئی ہیں۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کرتے ہوئے حکومت نے گندم کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، گندم اور گندم کی مصنوعات کی برآمد کے علاوہ آٹا، میدہ اور سوجی پر بھی پابندی ہوگی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+