ڈی سی لاہور نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اشیائے ضروریہ کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   ڈی سی لاہور نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق بسطامی چاول کی قیمت 290 روپے سے کم کر کے 270 روپے فی کلو کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چنے کی دال کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جو 195 سے بڑھا کر 280 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔ دال کی قیمت 290 روپے فی کلو رہی جبکہ کالے چنے کی قیمت 100 روپے اضافے سے 305 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ سفید چنے کی قیمت 310 روپے پر برقرار ہے تاہم چنے کی قیمت میں 90 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد چنے کی قیمت 210 روپے سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+