پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 13, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : 16 جولائی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 67 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ایک اور دھچکا، شہریوں کو 16 جولائی 2024 سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دن سے پٹرول کی قیمت میں 7.67 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3.72 روپے فی لیٹر کا اضافہ برداشت کرنا پڑے گا۔پٹرول کی نئی قیمت 273.28 روپے اور ڈیزل کی قیمت اگلے پندرہ دن میں 281.17 روپے فی لیٹر ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.73 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) میں 0.92 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔مٹی کے تیل کی نئی قیمت 184.25 روپے اور ایل ڈی او کی قیمت 166.65 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2024 کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔
تبصرے