اینڈرسن کے لیے سب سے مشکل بلے باز کون تھا، نہ کوہلی اور نہ ہی لارا؟
- 13, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔اپنی سوئنگ بولنگ سے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے جیمز اینڈرسن نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کیریئر کے آخری ٹیسٹ میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے اپنے کیریئر میں 188 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 704 وکٹیں حاصل کیں، وہ 700 سے زائد وکٹیں لینے والے تیسرے اور واحد تیز گیند باز ہیں۔
41 سالہ جیمز اینڈرسن نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 991 کیچز لیے ہیں۔ اپنے تقریباً 22 سالہ طویل کیریئر میں انہوں نے اپنی سوئنگ سے کئی بلے بازوں کو پریشان کیا ہے۔لیکن کیا کوئی ایسا بلے باز تھا جس نے انگلش فاسٹ باؤلر کو پریشان کیا؟
جی ہاں! اپنے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے اپنے طویل کیریئر کے مشکل ترین بلے باز کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کے خلاف بولنگ کرنا مشکل محسوس ہوا، وہ بہترین بلے باز تھے۔
اینڈرسن نے کہا کہ ٹنڈولکر بھارتی ٹیم کے اہم بلے باز تھے، اسی لیے اگر آپ انہیں بھارت میں آؤٹ کرتے ہیں تو گراؤنڈ کا پورا ماحول بدل جاتا ہے، وہ اتنی بڑی وکٹ تھی۔یاد رہے کہ 20 سال کی عمر میں جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز 2003 میں زمبابوے کے خلاف لارڈز میں ہوا جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 73 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
انہوں نے 12 جولائی 2024 کو اسی گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ بھی کھیلا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جمی کو گارڈ آف آنر دینے کے لیے قطار میں کھڑے تھے، جب کہ شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔
جیمز ایڈرسن نے 194 ون ڈے میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور 269 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2007 سے 2009 تک 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کیں۔
تبصرے