پاکستان کے حمزہ اور عبداللہ نے ورلڈ جونیئر اسکواش کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
- 15, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کے دو کھلاڑی حمزہ خان اور عبداللہ نواز نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل میں مصری کھلاڑیوں کو شکست دی۔
اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے حمزہ خان کا مقابلہ مصر کے مروان عصل سے ہوا۔48 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں حمزہ خان نے تین ایک سے کامیابی حاصل کی۔مروان کے خلاف حمزہ کی جیت کا سکور 6-11، 8-11، 10-12 اور 7-11 رہا۔
پاکستان کے عبداللہ نواز نے بھی اپنا پری کوارٹر فائنل مصر کے عمر اعظم کے خلاف جیت لیا۔عبداللہ نواز پہلا گیم ہارنے کے بعد تین ایک سے جیت کر واپس آئے۔ عمر اعظم کے خلاف عبداللہ کی جیت کا سکور 11-8، 9-11، 8-11 اور 10-12 رہا۔
تبصرے