آئی ایم ایف سے معاہدے کے اثرات، پاکستان اسٹاک تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 15, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1362 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 81306 کی بلند سطح پر دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ کی مدت میں 7 ارب ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا۔
تبصرے