محمد حارث وائٹ بال ٹیم کے کپتان مقرر

بلے باز محمد حارث

نیوز ٹوڈے :   پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل عثمان خان کو پاکستان شاہینز کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، صاحبزادہ فرحان کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم گزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر ڈارون پہنچی، جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو چار روزہ میچز کھیلے گی۔ 

اس دورے میں دو ون ڈے اور ایک وائٹ بار سیریز بھی شامل ہوگی جس کے لیے پی سی بی نے پاکستان شاہینز کی وائٹ بال ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے محمد حارث کو کپتان مقرر کیا ہے۔اس کے علاوہ شاہینوں کی ریڈ بال ٹیم میں سات تبدیلیاں کی گئی ہیں، خرم شہزاد، مہران ممتاز، کامران غلام،  مبصر خان، طیب طاہر محمد علی، اور عمر امین وائٹ بال ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

 ان کی جگہ  عبدالفصیح، جہانداد خان، محمد حارث، عارف یعقوب، محمد عمران جونیئرعرفات منہاس، اور عثمان خان شامل ہیں۔ عثمان خان نے امریکا میں کھیلے گئے ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ کولمبو میں اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2023 میں پاکستان شاہینز کی کپتانی کی اور فائنل میں 128 رنز سے بھارت کو شکست دے کر کامیابی بھی حاصل کی-

شاہینوں کے 50 اوورز کے میچز 4 اور 6 اگست کو ناردرن ٹیریٹری اور بنگلہ دیش 'A' کے خلاف کھیلے جائیں گے، اس سے قبل T20 سیریز 9 اگست سے شروع ہوگی۔ T20 سیریز میں 9 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+