سائنسدان ہوا سے مکھن بنانے میں کامیاب

ہوا سے مکھن

نیوز ٹوڈے :   جی ہاں، واقعی، مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کی سرمایہ والی ایک امریکی کمپنی نے صرف کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن کا استعمال کرتے ہوئے مکھن تیار کیا ہے۔دراصل یہ مکھن تو ابھی شروعات ہے، اب سائنسدان دودھ، آئس کریم اور پنیر کو بھی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیور نامی کمپنی چربی پیدا کرنے کے لیے تھرمو کیمیکل عمل کا استعمال کرتی ہے جو فی الحال صرف جانوروں سے حاصل کی جاتی ہے۔

یہ مکھن ماحول دوست ہے اور سائنسدانوں کے مطابق یہ جانوروں کی چربی کا متبادل ہوگا۔بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ اس مکھن کی تمام چربی کاربن اور ہائیڈروجن کے ایٹموں سے تیار کی گئی ہے اور اسے جانوروں یا پودوں کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ کار میں ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور پانی سے ہائیڈروجن حاصل کرکے اسے گرم کیا جاتا تھا اور پھر ان سے فیٹی ایسڈز کو الگ کرکے چربی تیار کی جاتی تھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق پالتو مویشی عالمی سطح پر بڑی مقدار میں نقصان دہ گیسوں کے اخراج کا ذمہ دار ہیں، جب کہ ڈیری مصنوعات تیار کرنے کے لیے پام آئل کے حصول کے لیے جنگلات کی کٹائی کا استعمال کیا جاتا ہے۔بل گیٹس کے مطابق لیبارٹری میں چکنائی اور تیل کی پیداوار عجیب لگتی ہے لیکن اس سے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے بچنے میں مدد ملے گی۔بل گیٹس نے کہا کہ ایسے ماحول دوست مکھن کی قیمت کم رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے۔اس حوالے سے تحقیق کے نتائج جریدے نیچر اسٹیبلٹی میں شائع ہوئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+