سیمنٹ اور سریا کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
- 15, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : ذرائع کے مطابق لاہور میں سیمنٹ کی فی بوری سرکاری قیمت 1360 روپے اور سفید سیمنٹ کی سرکاری قیمت 1960 روپے مقرر کی گئی ہے۔ درجہ اول کی 1000 اینٹوں کی قیمت 15 ہزار 200 روپے جبکہ درجہ اول کی 1000 اینٹوں کی قیمت 20 ہزار 200 روپے ہے۔اس کے علاوہ 1000 ٹائلوں کی قیمت 16 ہزار روپے ہوگئی۔ سریا کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 55 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر تعمیراتی سامان کے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تعمیراتی سامان مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب سیمنٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن پاکستان نے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ لاہور چیمبر میں اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی بھی سیمنٹ ڈیلر کمپنیوں سے سیمنٹ نہیں لے گا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف میں اضافے سے تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے کاروبار کے مواقع کم ہو گئے ہیں۔ جتنا زیادہ ٹیکس ہوگا اتنا ہی لوگ ٹیکس چوری کا سہارا لیں گے۔
تبصرے