اس ڈائنا سور ڈھانچے کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی

ڈائنا سور  کے ڈھانچے

نیوز ٹوڈے :   ڈائنا سور  کے ڈھانچے تو اکثر دنیا کے مختلف حصوں میں پائے جاتے ہیں لیکن ان لاکھوں سال پرانی ہڈیوں یا فوسلز کی کیا قیمت ہے؟یقین کرنا مشکل ہو گا لیکن امریکی شہر نیویارک میں ڈائنوسار کا ایک منفرد ڈھانچہ 44.6 ملین ڈالر (12.41 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہو گیا۔

یہ ڈائنوسار سٹیگوسورس کا سب سے بڑا اور مکمل فوسل تھا جس کا نام ایپیکس تھا۔یہ ڈھانچہ 8.2 میٹر چوڑا اور ناک سے دم تک 3.4 میل لمبا ہے اور اسے جیسن کاپر نے 2022 میں کولوراڈو میں دریافت کیا تھا۔
یہ ڈھانچہ نیویارک میں نیلام ہوا اور توقع سے 11 گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔اسے ایک گمنام شخص نے خریدا ہے جو اسے ایک امریکی تحقیقی ادارے کے حوالے کرے گا۔

اسے اب تک فروخت ہونے والا سب سے مہنگا فوسل قرار دیا گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق اس قسم کے ڈائنوسار 150 ملین سال پہلے زمین پر رہتے تھے، اور Apex ایک بالغ نر ڈائنا سور  تھا جس کے کنکال میں 254 ہڈیاں تھیں۔اس ڈھانچے کی ہڈیوں میں جوڑوں کی بیماری کے آثار دریافت ہوئے ہیں اور یہ ڈھانچہ چٹانی چونے کے پتھر میں محفوظ تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+