پاکستان کے ناصر اقبال تسمینئن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 19, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پاکستان کے ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری تسمینئن اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے نمبر 8 سیڈ ٹیٹ نورس کو 3-11، 4-11 اور 6-11 کے اسکور سے شکست دی۔
پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو شکست دی۔ ریمی ینگ کے خلاف اس نے 4-11، 4-11 اور 3-11 سے کامیابی حاصل کی۔کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ آسٹریلیا کے روس ڈاؤلنگ سے ہوگا۔
تبصرے