ایئر کنڈیشنر گلوبل وارمنگ کا سبب بن رہے ہیں: ماہرین

ایئر کنڈیشنر

نیوز ٹوڈے :   گرمی سے لڑنے اور کمروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے لگائے گئے ایئر کنڈیشنر ماحول کو گرم کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی درجہ حرارت میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔جن شہروں میں درختوں کی تعداد کم ہو رہی ہے وہاں عمارتوں کے باہر ایئرکنڈیشنرز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کمروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے باہر کے ماحول کو مسلسل گرم کر رہے ہیں، اے سی ہمارے کمروں کو ٹھنڈا کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کا بیرونی ماحول گرم اور درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 60 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب اور اگر انتہائی گرم موسم میں اے سی کو آن کیا جائے تو مبینہ طور پر 80 ڈگری تک چلا جاتا ہے، ایک صدی میں نصف ڈگری صرف ایئر کنڈیشننگ کی وجہ سے بڑھ رہی ہے۔ جو کہ بہت سنگین ہے۔

 اگر ماحول کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایئر کنڈیشنرز کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا تو قدرتی ماحول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔ماہرین ماحولیات کی جانب سے دی گئی وارننگ کو نظر انداز کرنے کے بجائے ائیرکنڈیشنرز کے ذریعے ماحول کو گرم کرنے کے بجائے شہروں میں درختوں کی تعداد بڑھانے اور ان کی اعتدال پسندی کی ضرورت ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+