وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار طلب
- 19, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس میں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے، حکومت بغیر کسی وجہ کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔
سماعت کے دوران اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ پیٹرول انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق بڑھایا گیا ہے، اس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اوگرا اور حکومت کا مؤقف سمجھ سے بالاتر ہے، عوام کو اضافے سے متعلق ٹھوس وجوہات بھی نہیں بتائی جاتیں۔
عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت ریکارڈ پر لائے کہ پیٹرول کی قیمت کیسے طے ہوتی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار واضح کیا جائے۔
تبصرے