خیبرپختونخوا حکومت سرکاری رہائش کے کرایوں میں اضافہ؟ تفصیلات آ گئیں

سرکاری رہائش گاہ

نیوز ٹوڈے :    خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور، اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں سرکاری رہائش گاہوں کے کمروں کے کرائے میں اضافہ کردیا، محکمہ انتظامی امور نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد، پشاور اور ایبٹ آباد میں قائم سرکاری رہائش گاہوں کے کمروں کے کرائے میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد صوبے کے ملازمین کا خیبرپختونخوا ہاؤس میں یومیہ کرایہ 2200 سے بڑھا کر  4400 روپے اس کے علاوہ وفاقی وزراء، سینیٹرز، مشیروں، ایم این ایز کو کے پی ہاؤس میں یومیہ 5800 روپے ادا کرنا ہوں گے جو 3700 روپے یومیہ تھا۔ پی روم کا کرایہ 2200 روپے سے بڑھ کر 4400 روپے جبکہ شاہی گیسٹ ہاؤس میں عام کمرے کا کرایہ 2700 روپے سے بڑھ کر 3600 روپے ہو گیا ہے۔خیبر پختونخوا ہاؤس ایبٹ آباد میں یومیہ کرایہ 1800 روپے سے بڑھا کر 3600 روپے کر دیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+