اپنے ہی قاتلانہ حملے میں ٹرمپ نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ٹوڈے :   سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی اداروں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کوئی چھت پر کیسے چڑھ گیا اور اس کی اطلاع کیوں نہیں دی گئی۔سابق صدر نے مزید کہا کہ مجھے کسی مسئلے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، اگر مجھے بتایا جاتا تو 15 سے 20 منٹ تک انتظار کرتا۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ریلی کے دوران گولی مار دی گئی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور ریلی میں شریک ایک شخص بھی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا جب کہ حملہ آور کو فوری طور پر ہلاک کردیا گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر گولی چلانے والا 20 سالہ مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو کہ ریاست پنسلوانیا کا رہائشی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+