اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو گرفتار کر لیا: پی ٹی آئی
- 22, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے دونوں رہنماؤں کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ سے گرفتار کیا۔اسلام آباد پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا جبکہ پولیس نے مرکزی سیکرٹریٹ کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر اور چار خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا، پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے لیپ ٹاپ اور دستاویزات نہیں لیں۔
تحریک انصاف نے دونوں رہنماؤں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس جس طرح قانون کا مذاق اڑا رہی ہے وہ شرمناک ہے۔پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے بھی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
تبصرے