وزیراعلیٰ پنجاب چکن کی قیمتوں میں اضافے پر ناراض، میکنزم بنانے کا حکم

چکن کی قیمت

نیوز ٹوڈے :     اجلاس  میں وزیراعلیٰ نے چکن کی قیمت میں مصنوعی اضافے پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چکن کے ریٹ بڑھ گئے، ذمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ چکن پنجاب بھر میں عوام کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کے ریٹ میں اضافہ قبول نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پولٹری والے جائز منافع کمانے کے لیے کاروبار کریں، عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں، عوام کا احساس ہے، مافیاز کو مہنگائی نہیں بڑھنے دینی چاہیے۔  کسی کا نقصان نہیں چاہتے لیکن عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا چاہیے۔ مہنگائی کسی صورت قبول نہیں، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے چکن کی قیمت کے تعین کے لیے ریگولیٹری میکنزم بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چکن کی قیمت عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے، قیمت پر نظر رکھی جائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+