کیا آپ سال کی سب سے بڑی واٹس ایپ تبدیلی کے لیے تیار ہیں؟

واٹس ایپ

نیوز ٹوڈے :    واٹس ایپ میں اس سال کی سب سے بڑی تبدیلی کے لیے تیار ہو جائیں جو بہت جلد صارفین کے لیے دستیاب ہو گی۔اس تبدیلی کے بعد آپ فون نمبر شیئر کیے بغیر واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔ہاں واقعی زیادہ تر لوگ واٹس ایپ پر اجنبیوں کے ساتھ اپنا فون نمبر شیئر کرنے میں ہچکچاتے ہیں کیونکہ اس نمبر کو ان کی اجازت کے بغیر اشتہارات سمیت مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ ایک ایسا فیچر متعارف کروا رہا ہے جو بغیر فون نمبر کے لوگوں سے رابطہ کرنے میں مدد دے گا۔wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں ایک زبردست فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو فون نمبر کے بجائے صارف نام استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

جب کوئی صارف اپنا یوزر نیم بناتا ہے تو اس کا فون نمبر دوسروں کی نظروں سے پوشیدہ ہو جاتا ہے جس سے صارفین کی سکیورٹی مضبوط ہو گی۔اس فیچر کو فی الحال واٹس ایپ ویب کے بیٹا ورژن میں آزمایا جا رہا ہے۔جب اسے مکمل طور پر متعارف کرایا جائے گا تو یہ فیچر واٹس ایپ کو مکمل طور پر بدل دے گا۔

اس فیچر کے ذریعے ہر صارف اپنا صارف نام بنا سکے گا اور اسے دوستوں، خاندان اور رابطوں کے ساتھ بات چیت کے لیے استعمال کر سکے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنا صارف نام تبدیل کر سکیں گے، جس سے وہ اپنے پروفائل پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صرف بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+