ایپل کا سستا ترین آئی فون اب پہلے سے زیادہ طاقتور
- 23, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی فون ایس ای 4 کے بارے میں کافی عرصے سے افواہیں چل رہی تھیں لیکن ایک نئی لیک سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پچھلے ماڈل کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ طاقتور ہوگا۔MacRumors نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ SE سیریز کا پہلا فون ہوگا جس میں OLED اسکرین کی خصوصیت ہوگی جبکہ اس کا حجم بڑھایا جائے گا۔
آئی فون ایس ای 4 میں 6.06 انچ اسکرین ہوگی جو کہ ایس ای 3 کی 4.7 انچ اسکرین سے کافی بڑی ہوگی۔
اس فون میں A18 Bionic پروسیسر ہوگا۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 4 پیچھے سے آئی فون 16 جیسا نظر آئے گا۔
اس کا مطلب ہے کہ اس میں بھی آئی فون 16 کی طرح ڈوئل لینس کیمرہ سیٹ اپ ہونے کا امکان ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون ایس ای 4 مارچ اور مئی 2025 کے درمیان متعارف کرایا جا سکتا ہے۔اس سے قبل آئی فون ایس ای 3 مارچ 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا جو اس وقت ایپل کا سب سے سستا اسمارٹ فون بھی ہے۔
آئی فون SE 3 کی قیمت $429 ہے، لیکن SE 4 کی قیمت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ایسی لیکس بھی ہوئی ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ آئی فون ایس ای 4 ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن کو ختم کردے گا اور اسے فیس آئی ڈی سے بدل دے گا۔اسی طرح USB پورٹ اور فرنٹ کیمرہ کے لیے متحرک جزیرے کا ڈیزائن بھی iPhone SE 4 کا حصہ ہوگا۔
تبصرے