تاجر دوست اسکیم میں ماہانہ کتنا انکم ٹیکس لیا جائے گا؟ دکانداروں کے لیے اہم خبر

ماہانہ ٹیکس سکیم

نیوز ٹوڈے :    ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کے لیے یکم جولائی سے ماہانہ ٹیکس سکیم کا ایس آر او جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملک بھر کے 42 شہروں کی 25 ہزار 989 مارکیٹوں کے انکم ٹیکس کی شرح کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر نے 688 صفحات پر مشتمل انکم ٹیکس ریٹس کی فہرست جاری کردی، ملک بھر کے 42 بڑے شہروں میں چھوٹے تاجروں سے فکسڈ ٹیکس کی وصولی شروع ہوگئی۔

ایف بی آر نے یکم جولائی سے چھوٹے دکانداروں کے لیے ماہانہ ٹیکس اسکیم کے لیے ایس آر او جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت چھوٹے دکانداروں سے کم از کم ماہانہ انکم ٹیکس 100 روپے اور زیادہ سے زیادہ 20 ہزار روپے ماہانہ انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ .

ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس کا تعین دکانوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو کی بنیاد پر کیا جائے گا، ایف بی آر خود دکانداروں سے انکم ٹیکس کے لیے فیئر مارکیٹ ویلیو کا تعین کرے گا۔

حکام نے بتایا کہ ریٹیلرز اسکیم  بہاولپور،  اٹک، بہاولنگر،  ایبٹ آباد، چکوال میں بھی نافذ ہے جبکہ فیصل آباد، ڈی آئی خان، گجرات اور گوادر میں بھی تاجروں کی رجسٹریشن ہوگی۔یہ سکیم حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، اسلام آباد، جھنگ، جہلم، کراچی، قصور، خوشاب، لاہور، لاڑکانہ، لسبیلہ، لودھراں اور منڈی بہاؤالدین میں بھی نافذ ہے۔

مانسہرہ، مردان، میرپورخاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں بھی خوردہ فروشوں کو رجسٹر کرنا ہوگا۔سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تاجر دوست اسکیم نافذ کی گئی ہے، ٹیکس کا تعین دکان کے رقبے اور سائز کی بنیاد پر کیا جائے گا، تاہم عارضی کھوکھے کو ماہانہ ایڈوانس ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+