پیرس اولمپکس میں مقابلوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہو گی

پیرس اولمپکس

نیوز ٹوڈے :   پیرس اولمپکس 2024 کا آغاز ہو چکا ہے، ایونٹ کی افتتاحی تقریب 26 جولائی کو ہوگی۔پیرس اولمپکس 2024 کے فٹبال میچز میں ارجنٹائن اور مراکش کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوا جبکہ اسپین نے ازبکستان کو 1-2 سے شکست دی۔ایونٹ کے  سیونز مقابلے آسٹریلیا، ارجنٹائن، فجی، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ نے جیتے ہیں۔

26 جولائی کو اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار ایونٹ کی افتتاحی تقریب سٹیڈیم کے باہر منعقد کی جائے گی۔اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب پیرس کے وسطی علاقے میں دریائے سین پر ہوگی جس میں مختلف ممالک کے وفود کشتیوں پر دریائے سین میں پریڈ کریں گے۔

افتتاحی تقریب دریائے سین سے ایفل ٹاور کے باغات اور محلات تک 6 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی، جس میں 100 کشتیاں 10,000 کھلاڑیوں کو لے کر پیرس کے مشہور مقامات سے گزریں گی-افتتاحی تقریب میں 3000 سے زائد فنکار اپنے فن کا جادو دکھائیں گے جب کہ تقریب میں پیرس اور فرانس کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔

دوسری جانب پیرس اولمپکس میں دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ شائقین مردوں اور خواتین کی 100 میٹر ریس کے نتائج کا انتظار کریں گے تاکہ یہ دیکھنے کے لیے کہ دوڑ کے مقابلوں میں کون فتح یاب ہوتا ہے۔شائقین یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اٹلی کے لیمونٹ جیکب اسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی ریٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار ٹائٹل جیتے یا نہیں اور کیا جمیکا کے شیلی این فریزر ایک بار پھر 100 میٹر اولمپک چیمپئن بنیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+