حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی پذیرائی نہیں ملتی جس کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مرحلہ وار کام چھوڑ دیا۔ قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو حد مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔
تبصرے