نوجوانوں کے لیے ہزاروں نوکریوں کا اعلان
- 25, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو بہت جلد ہزاروں نوکریاں دینے کا اعلان کردیا۔
بدین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہائیوں سے موجود مسائل کو ختم کرے گی۔ سندھ میں اب تک گریڈ 16 سے اوپر کی 16 ہزار نوکریاں دے چکے ہیں۔ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور دوبارہ عوام کے سامنے آئیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ جب سندھ میں سیلاب آیا تو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اس مسئلے کا ہر طرح سے حل چاہتا ہوں۔ آر ڈیز کو بحال کر دیا گیا ہے، ایل بی او ڈی 1980 کی دہائی کا منصوبہ تھا جو واپڈا نے بنایا تھا، ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں کرکے پرانی سڑکوں کو بحال کیا گیا، جس کی وجہ سے بدین، میرپورخاص، سانگھڑ اور نواب شاہ مستقبل میں سیلاب کی زد میں نہیں آئیں گے۔ بعد میں پورا دریائے سندھ ایک منظر پیش کر رہا تھا۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر بدین میں پانی کا مسئلہ حل ہوا، اسی طرح چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ زرعی معیشت کو ترقی دی جائے، سڑکیں بحال ہو چکی ہیں، سانگھڑ سے عمرکوٹ تک ایک نالہ اور انڈر پاس بنایا جا رہا ہے، اس کے علاوہ سندھ بھر میں مختلف نہروں پر کام جاری ہے، ٹھٹھہ سے مٹھی اور ننگرپارکر تک سڑکیں بھی بن چکی ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لیے دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ منصوبے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ایفیکٹس کے مطابق 21 لاکھ گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
تبصرے