مشہور ٹینس اسٹار کا اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان

مشہور ٹینس اسٹار

نیوز ٹوڈے :   برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔سابق ومبلڈن، امریکی اور اولمپک چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024 میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہوگا۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012 کے لندن اور 2016 کے ریو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں پہلے نمبر پر رہے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹ بھی جیتے ہیں۔ یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس 26 جولائی سے شروع ہوں گے اور 11 اگست تک جاری رہیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+