چکن کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی

مرغی کے گوشت کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   چکن کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ کوئٹہ سمیت ملک بھر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ چکن کی قیمت گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ رہی ہے، مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتا جا رہا ہے، مرغی کی قیمت گائے کے گوشت سے مقابلہ کر رہی ہے، ایک ہفتہ قبل کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 520 روپے فی کلو تھی، ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 720 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 715 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جب کہ مرغی کا سرکاری ریٹ 680 روپے فی کلو ہے۔ دوسری جانب لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+