فرانسیسی میوزیم نے شاہ رخ خان کے نام کا سکہ جاری کیا
- 26, جولائی , 2024

نیوز ٹوڈے : فرانس کے ایک میوزیم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کیا ہے۔یہ سکہ پیرس کے گری وائن میوزیم نے جاری کیا، میوزیم نے یہ سکہ شاہ رخ خان کی پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں جاری کیا۔بالی ووڈ کے کنگ خان پہلے ہندوستانی اداکار بن گئے ہیں جنہیں گریون میوزیم نے سونے کا سکہ دیا ہے۔
لیکن شاہ رخ خان کے لیے یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ انھیں کسی بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا ہو، بلکہ اداکار اپنے کیرئیر میں اب تک 200 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔
2011 میں شاہ رخ خان کو یونیسکو کی جانب سے پیرامڈ کون میری ایوارڈ سے نوازا گیا اور شاہ رخ خان یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی اداکار تھے۔ اس کے علاوہ انہیں لوکارنو فلم فیسٹیول میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور یہاں بھی وہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی تھے۔
اس کے علاوہ شاہ رخ خان کو فرانسیسی حکومت کی جانب سے ییل چب فیلوشپ ایوارڈ اور چی ویلیئرز میڈل بھی مل چکا ہے۔

خاص خبریں
-
غزہ کی حالت زار پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کی ممبر خطا ب کے دوران رونے لگیں -
-
پیوٹن بہت جلد اپنی بیماری کی وجہ سے مر جائیں گے اور یوکرین جنگ ہمیشہ کیلیے بند ہو جائے گی زیلینسکی نے کیا انکشاف
-
ایران ، امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے پر مذاکرات کیلیے تیار ہو گیا
-
نوجوانوں کے آنلائن گینگز جوان بچیوں کیلیے گھروں کے اندر بھی خطرہ بن گۓ
تازہ ترین

تبصرے