کترینہ کیف کی نیوٹریشنسٹ نے اداکارہ کی فٹنس کا راز بتا دیا
- 26, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے نیوٹریشنسٹ نے اداکارہ کے ڈائیٹ پلان کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔جیسا کہ سب جانتے ہیں، کترینہ کیف ان فٹ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو سخت ڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کرتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف کی نیوٹریشنسٹ شویتا شاہ اور یوگا ٹرینر شلوکا نے کترینہ کیف کی ڈائٹنگ کے بارے میں بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ گھر کے بنائے ہوئے کھانے کو ترجیح دیتی ہیں اور باہر کے کھانے سے گریز کرتی ہیں، شوٹنگ کے دوران بھی وہ گھر کا پکا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کو خود کو فٹ رکھنے کے لیے لنچ اور ڈنر کے بعد 100 قدم چلتی ہیں۔
ان کے ڈائٹ پلان میں لوکی اور املی کا رس بھی شامل ہے جب کہ اداکارہ کالی کشمش اور سونف بھی کھاتی ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز سلمان خان اور عمران ہاشمی کے ساتھ کیا جس کے بعد انہوں نے مختلف ہٹ فلموں میں بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کیا۔
تبصرے