میٹا کا نیا اے آئی امیجن می ٹول آپ کی تصاویر تیار کرے گا

امیجن می ٹول

نیوز ٹوڈے :   میٹا نے اپنی سوشل میڈیا ایپس میں مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔

Imagine Me نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین MetaAI سے اپنی شخصیت کی منفرد AI تصاویر بنا سکتے ہیں۔یہ ٹول ابھی امریکہ میں صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور فی الحال بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

اس فیچر کے لیے صارف کو مختلف تحریری ہدایات دینا ہوں گی جیسے Imagine me as a superhero، جس کے بعد AI اسسٹنٹ اس کے مطابق آپ کی تصویر بنائے گا۔میٹا کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر صارفین چیٹنگ کے دوران اپنی منفرد تصاویر بنا سکیں گے۔

کمپنی نے کہا کہ اے آئی ٹول تصاویر میں ترمیم کرے گا، اشیاء کو شامل یا ہٹائے گا اور دیگر تبدیلیاں کرے گا۔میٹا کے نئے لاما 405B ماڈل کی بنیاد پر، یہ فیچر آپ کے اپنے 3D اسٹیکرز بھی بنا سکے گا۔یہ نیا فیچر Meta AI کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

کمپنی کے مطابق میٹا اے آئی اسسٹنٹ اس وقت 22 ممالک میں دستیاب ہے اور انگریزی کے علاوہ چند دیگر زبانوں کے لیے بھی سپورٹ شامل کر رہا ہے۔میٹا نے یہ نہیں بتایا کہ امریکہ کے بعد دیگر ممالک میں امیجائن می فیچر کب متعارف کرایا جائے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+