یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟ اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

نیوز ٹوڈے :   یکم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل سستا ہونے کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھجوائے گا، وزیر خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان وزیراعظم کی ہدایت پر 31 جولائی کو کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+