خیبرپختونخوا حکومت کا ملازمتوں میں پولیس شہداء کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

قانون میں ترمیم

نیوز ٹوڈے :   خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ پولیس میں شہداء کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے قانون میں ترمیم کی تیاری کر لی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سپیکر سلیم بابر سواتی کی زیر صدارت ہوا۔ترمیم میں آسامیوں میں شہداء کا کوٹہ پانچ فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے، پولیس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کی بھرتی کا طریقہ کار بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اے ایس آئی کی بھرتی کے لیے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبلز کے لیے 50 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا، گریجویٹ کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کی پوسٹ پر ترقی کے لیے 25 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ شہداء کے بچوں کو ساڑھے 12 فیصد کوٹے پر نوکریاں دی جائیں گی اور ساڑھے 12 فیصد کوٹے پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔باجوڑ سے نومنتخب رکن نثار باز نے اسمبلی اجلاس میں حلف اٹھا لیا، نثار باز نے اے این پی کے ٹکٹ پر حلقہ پی کے 22 پر ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔

اے این پی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی محمد نثار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے رکن صوبائی اسمبلی منتخب کرنے پر حلقے کے عوام کا بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس بار انتخابات سے قبل ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، پختون قوم کو تین مسائل کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا میں عدم تحفظ کا مسئلہ ہے، گزشتہ سال سے بدامنی کے 99 فیصد واقعات ہوئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+