ہم دھکمیوں کے باوجود کھیلنے گئے ، بھارت کی نیت نہیں تو نہ آئے : شاہد آفریدی

شاہد آفریدی

نیوز ٹوڈے :     قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم دھمکیوں کے باوجود کھیلنے گئے۔ اگر ہندوستان نہیں آنا چاہتا تو نہ آۓ۔ 44 سالہ شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم بھارت جا کر ہر مشکل حالات میں کھیلے ہیں۔ اگر بھارت کی نیت نہیں ہے تو بھارت بہانے بناتا رہے گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ کا کردار باپ کا ہے۔ مسئلہ کو کم نہ کریں۔ بورڈ کو اپنے تحفظ کے لیے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھڑا کرنا چاہیے۔ نظم و ضبط کا مسئلہ پہلے بھی تھا اور اسے حل ہونا چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ محسن نقوی کرکٹ کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔ ان کے پاس پی سی بی اور وزارت داخلہ بھی ہے۔

محسن نقوی کو فیصلہ کرنا چاہیے۔

ان کے مشیر اچھے نہیں ہیں۔ اگر آپ مشیر کے مشورے پر عمل کریں گے تو کچھ نہیں ہوگا۔ گیری کرسٹن کی ضرورت پاکستان ٹیم کو نہیں بلکہ گراس روٹ پر ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے تمام کھلاڑی برابر ہیں، میں شاہین آفریدی کی تعریف کرتا ہوں، جب کرکٹرز اچھا کھیلتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے، جب وہ ہارتے ہیں تو سب ذمہ دار ہوتے ہیں، ایک دو سلیکٹرز کو ہٹانے سے کچھ نہیں ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+