چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کرکٹ کے معاملات وقار یونس کے حوالے کرنے کا فیصلہ

کپتان وقار یونس

نیوز ٹوڈے :    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کرکٹ کے معاملات سابق کپتان وقار یونس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین محسن نقوی انتظامی امور کی نگرانی کریں گے اور کرکٹ سے متعلق تمام فیصلوں کا ذمہ دار ایک کرکٹر ہوگا۔انٹرنیشنل، ڈومیسٹک، سلیکشن کمیٹی کے معاملات، کھلاڑیوں کے این او سی سمیت تمام فیصلے کرکٹر کریں گے جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی انتظامیہ پر توجہ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی اولین توجہ چیمپئنز ٹرافی کی مینجمنٹ پر ہے۔سابق کپتان وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدے پر تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، وہ مینز کرکٹ کے معاملات دیکھیں گے۔

پی سی بی کے آئین 2014 کے مطابق چیئرمین کو اختیار ہے کہ وہ اپنا اختیار کسی کو دے سکتا ہے۔وقار یونس قومی ٹیم سے متعلق تمام معاملات کی نگرانی کریں گے، وہ قومی سلیکشن کمیٹی وائٹ بال اور ریڈ بال کوچز کی دیکھ بھال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے اہم معاملات میں تجربہ کار کرکٹرز کو شامل کرنا چاہتے ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+