شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بستر گول کر لیں، پی ٹی آئی رہنما کا بڑا دعویٰ
- 31, جولائی , 2024
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بڑی سیاسی پیش رفت کا دعویٰ کر دیا۔ اسد قیصر کہتے ہیں کہ شہباز شریف اور مریم نواز اپنا بسترگول کر لیں، دسمبر میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ سابق سپیکر اسد قیصر نے مردان میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی فارم 47 کی اسمبلی ہے۔ اعظم نذیر تارڑ جس طرح کی قانون سازی کر رہے ہیں اس سے قانون کی بالادستی متاثر ہو رہی ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف 5 اگست کو نکلیں گے، آئی پی پیز کے معاہدے کرنے والوں کے نام قوم کے سامنے لائیں گے، ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی بہت ضروری ہے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی جو قانون سازی کرے گی اس کی کوئی حیثیت نہیں۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے