کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے استعفیٰ دے دیا
- 31, جولائی , 2024
نیوز ٹوڈے : انگلینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں انگلش ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی جس کے بعد وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ میتھیو موٹ نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انگلش ٹیم کی کوچنگ پر فخر ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
سابق کوچ کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ دو سالوں میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی اور 2022 میں اپنی کوچنگ کے دوران انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔ یاد رہے کہ انگلینڈ نے میتھیو موٹ کی کوچنگ میں 2022 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم ون ڈے ورلڈ کپ میں اس کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کے موجودہ اسسٹنٹ کوچ۔ ٹرسکوتھک کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
تبصرے