بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

بیرون ملک ملازمت

نیوز ٹوڈے :    اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) جو وزارت سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کا ذیلی ادارہ ہے، جاپان کے سرکاری اسکولوں میں انگریزی پڑھانے کے لیے پاکستان سے اساتذہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جاپان کو انگریزی زبان کے 30 اسسٹنٹ اساتذہ کی فوری ضرورت ہے۔

اس نوکری کے لیے درخواست دہندگان کے پاس بیچلر ڈگری یا اس کے مساوی، کم از کم ایک سال کا تجربہ اور عمر 24 سے 45 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ مرد یا عورت کی کوئی پابندی نہیں۔ جاپان جانے والے ان اساتذہ کو 2 لاکھ 20 ہزار ین (تقریباً 3 لاکھ 96 ہزار روپے) تنخواہ اور مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔

یہ کنٹریکٹ پر مبنی نوکری ہوگی اور کنٹریکٹ کی مدت 7 اپریل 2025 سے 24 مارچ 2026 تک ہوگی۔ اس کے لیے انہیں حالیہ میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

درخواست دہندگان کو جاپان میں ذاتی رہائش کے لیے کم از کم 6 لاکھ  (تقریباً 10 لاکھ روپے) کے علاوہ پرواز کے اخراجات یا مشترکہ رہائش کے لیے کم از کم 3 لاکھ  (تقریباً 5 لاکھ روپے) درکار ہوں گے۔ امیدواروں کو CV کے ساتھ ایک تین منٹ کی خود تعارفی ویڈیو فراہم کرنی ہوگی اور پاکستان میں 'M/S Borderlink' پر تربیتی سیشن میں شرکت کرنا ہوگی اور 31 مارچ 2025 تک جاپان میں اپنے مقررہ مقام پر پہنچنا ہوگا۔ اس نوکری میں دلچسپی ہے؟ اہل مرد اور خواتین OEC کی ویب سائٹ 'oec.gov.pk' پر درخواست جمع کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں فون نمبر 0311-0011-632 یا ای میل ایڈریس helpdesk@oed.gov.pk پر رابطہ کرکے مزید معلومات اور رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+