ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی

سونے کی قیمت میں کمی

نیوز ٹوڈے :    گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے اضافے سے 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 1039 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 365 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 415 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+