بابر اعظم کے لیے بری خبر آگئی
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرزاورٹیسٹ کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں اضافہ اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی ہوئی۔نمبر ون ٹیسٹ بلے باز بننے والے انگلینڈ کے روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی جو ایک درجہ تنزلی سے دوسرے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر ہیں۔ اسٹیو اسمتھ، روہت شرما ایک درجہ بہتری کے ساتھ پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں روی چندرن اشون بدستور پہلے نمبر پر ہیں جب کہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جدیجا کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ سوریا کمار یادو دوسرے، فل سالٹ تیسرے، یشوی جیسوال چوتھے جبکہ محمد رضوان بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہ ایک مقام پھسل کر چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹونز پہلے نمبر پر آگئے ہیں، سکندر رضا ایک درجے بہتری سے دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کے ونیندر ہسرنگا 2 درجے نیچے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
تبصرے