گھر میں جلد کو جوان اور تروتازہ رکھنے والا مہنگا سیرم کیسے بنایا جائے؟
- 01, اگست , 2024
نیوز ٹوڈے : خواتین اپنی جلد کو نکھارنے اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مختلف اور مہنگے سیرم استعمال کرتی ہیں جو کہ جیب پر کافی بھاری پڑتے ہیں۔ لوگوں میں یہ خیال عام ہے کہ صرف کمپنی کے تیار کردہ سیرم ہی قابل استعمال ہوتے ہیں اور ان کے اچھے نتائج ہوتے ہیں، لیکن یہ درست نہیں ہے۔اگر آپ مہنگے سیرم خریدنے سے اپنی جان بچانا چاہتے ہیں اور اپنی جلد کو تروتازہ رکھنا چاہتے ہیں تو آپ گھر پر ہی فیس سیرم تیار کر سکتے ہیں۔
چہرے کا سیرم بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے 3 کھانے کے چمچ ایلو ویرا میں وٹامن ای کے 2 کیپسول ڈالیں، پھر 2 کھانے کے چمچ عرق گلاب اور تھوڑی مقدار میں گلیسرین ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔اس کے بعد اس مکسچر کو بوتل میں محفوظ کر لیں اور روزانہ استعمال کریں۔
فوائد
یاد رہے کہ ایلو ویرا کو صدیوں سے جلد اور بالوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ گلاب کا پانی چہرے کو تروتازہ رکھنے میں بہترین کردار ادا کرتا ہے۔
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے