مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت

نیوز ٹوڈے :   پنجاب سے سپلائی بند ہونے سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے، کوئٹہ میں گزشتہ پندرہ روز کے دوران مرغی کا گوشت 300 روپے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 730 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ کوئٹہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ پنجاب سے چکن کی سپلائی بند ہونے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ گوشت مہنگا ہونے کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+