پاکستان میں وی پی این کو بلاک کر نے کا فیصلہ

وی پی این

نیوز ٹوڈے :   پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (VPNs) کو ملک بھر میں بلاک کیا جا سکتا ہے لیکن ایسا کرنے سے کاروبار کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ہمارے ادارے نے ملک بھر میں غیر مجاز سروسز کو کام کرنے سے روکنے کے لیے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ شروع کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وی پی این کے باوجود آج پاکستان میں ایکس پلیٹ فارم کے استعمال میں 70 فیصد کمی آئی ہے اور صرف 30 فیصد لوگ وی پی این کے ذریعے ایپ تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

حفیظ رحمان نے کہا کہ X نے گزشتہ تین ماہ میں پی ٹی اے کی صرف 7 فیصد شکایات پر کارروائی کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکس کو بلاک کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے۔ اگر حکومت کہے تو ہم سوشل میڈیا پلیٹ فارم بند کر دیتے ہیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر ہمارے ملک میں مذہبی جذبات کے حوالے سے پوسٹ بلاک نہ کیا گیا تو احتجاج شروع ہو جائے گا۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+